وزیر سپورٹس کاسپورٹس سٹیڈیم مظفرآباد، ہاکی سٹیدیم مظفرآباد اور سکوائش کورٹ کا دورہ 58

وزیر سپورٹس کاسپورٹس سٹیڈیم مظفرآباد، ہاکی سٹیدیم مظفرآباد اور سکوائش کورٹ کا دورہ

وزیر سپورٹس کاسپورٹس سٹیڈیم مظفرآباد، ہاکی سٹیدیم مظفرآباد اور سکوائش کورٹ کا دورہ

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد کشمیر کے وزیر سپورٹس، امور نوجوانان

و ثقافت عاصم شریف بٹ نے نظامت اعلیٰ سپورٹس، امور نوجوانان و ثقافت ،

سپورٹس سٹیڈیم مظفرآباد، ہاکی سٹیدیم مظفرآباد اور سکوائش کورٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پرخان ڈائریکٹر جنر ل، امور نوجوانان و ثقافت ملک شوکت حیات

ڈائریکٹر انتظامیہ محمد نعمت اللہ خان عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس

افتخار صادق، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل/. XENقاضی عبدالباسط، اسسٹنٹ

ڈائریکٹر مظفرآباد سہراب اسلم بھی موجود تھے۔ وزیر سپورٹس نے مظفرآباد

کرکٹ سٹیڈیم کا بھی معائنہ کیا، ڈی جی سپورٹس ملک شوکت حیات خان نے

جاریہ ترقیاتی کام زیر تعمیر ہاکی سٹیڈیم اور سکوائش کورٹ کے حوالے سے

وزیر سپورٹس کو بریفنگ دی۔ انہوں نے سپورٹس سٹیڈیم کی عمارت میں قائم

پولیس چوکی کے حوالے سے وزیر سپورٹس کو بریف کیا۔ وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ

کلچر نے اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور جولائی

، اگست کے مہینے میں کرکٹ کے میگا ٹورنامنٹ کے انعقاد اور آسٹر وٹرف کی تنصیب

کے ساتھ ہی آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کروانے کی ہدایت کی۔ وزیر

سپورٹس نے قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے بھی احکامات جاری کیئے

اور وزیراعظم‘ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق کے ویژن

کے مطابق نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے نوجوانوں کی جسمانی

تربیت کیلئے زور دیا اور کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے استفادہ

کرتے ہوئے اُنھیں کھیل، تہذیب و ثقافت کو پرواز چڑہانے اور قومی دھارے میں شامل کر کے ریاست کی اجتماعی ترقی میں شامل کیا جائے گا۔

وزیر سپورٹس کاسپورٹس سٹیڈیم مظفرآباد، ہاکی سٹیدیم مظفرآباد اور سکوائش کورٹ کا دورہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں