وزیر قانون میاں عبد الوحید کے اعزاز میں پی پی برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات زاہد مغل کا پروقار ظہرانہ 64

وزیر قانون میاں عبد الوحید کے اعزاز میں پی پی برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات زاہد مغل کا پروقار ظہرانہ

وزیر قانون میاں عبد الوحید کے اعزاز میں پی پی برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات زاہد مغل کا پروقار ظہرانہ

بریڈفورڈ (کشمیر ایکسپریس نیوز) آزاد کشمیر کے وزیر قانون ، انصاف و پارلیمانی امور

میاں عبدالوحید نے کہا کہ آزاد کشمیر کا خطہ اور اس کا انتظامی ڈھانچہ

تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے تحریک آزادی کشمیر ہی ہماری پہلی

ترجیح ہونی چائیے آزادکشمیر کے بیالیس لاکھ آبادی کے اس بڑے انتظامی

ڈھانچے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں لڑنے والے مجاہدین اور غازیوں کی

پشت بانی کرنا تھی وقت آگیا ہے کہ حکومت آزادکشمیر اپنی ترجیحات کا از

سر نو تعین کرے حریت کانفرنس اور آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں

کشمیر کے جھنڈے تلے جمع ہو کر پاکستان اور بیرون ملک بسنے والے ڈائسپرا

کے ساتھ متحد ہو کر صرف حق خودارادیت کا نعرہ بلند کرے تو دنیا آپ کو

سپورٹ کرنے کے لیے آگے آئے گی مختلف نعروں اور افکار میں تقسیم ہونے سے

ہماری منزل دن بدن دور ہوتی جارہی ہے ہمارے لیے مقبوضہ کشمیر کی آزادی

کا حصول صرف حق خودارادیت سے ممکن ہے جس کو اقوام متحدہ نے

بھی تسلیم کر رکھا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی برطانیہ کے

انفارمیشن سیکرٹری زاہد مغل کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے پر میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے حالیہ عام انتخابات

کا کامیابی سے انعقاد جمہوریت کے تسلسل کا اہم سنگ میل عبور کرنے کے

مترادف ہے کسی بھی جماعت کو سادہ اکثریت نہ ملنے پر ڈیڈ لاک کی صورت

پیدا ہوگئی تھی منفی قوتوں کا راستہ روکنے کے لیے سیاسی قائدین نے اعلیٰ

سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرت کے ذریعے جمہوری عمل کا

تسلسل قائم رکھنے کے لیے مخلوط حکومت قائم کرنے کا عزم کیاہے اگر چہ

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مختلف نظریات کی حامل جماعتیں ہیں

لیکن جماعتوں نے ذاتی مفاد کو پس پشت رکھ کر ریاست کے مفاد کو ترجیح

دی ہے جس کے لیے میں تمام لیڈر شپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں انہوں

نے پی ٹی آئی کے بانی کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کی

مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ اقدام پاکستان کے مفاد کے خلاف ملک

دشمنی کے مترادف ہے ملک کی مضبوط جمہوریت کے ساتھ ملک کی معشیت

جڑی ہوئی ہے ہم سب کو مل کر ملک کے مفاد میں فیصلے کرنے ہوں گے

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ڈائیلاگ کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہیے

آج اگر پی ٹی آئی جس دور گزر رہی ہے وہ اسی لیے ہے کہ اس نے مزاکرات

کی بجائے ہے بحران کی سیاست کو اپنایا ہے آزادکشمیر کی تعمیروترقی کے

حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں

کے ادھورے پروجیکٹس کو مکمل کرنے کے لیے پوری طرح یکسو ہے میرپور کے

چک ہریام پل سمیت تمام پروجیکٹ کے معاملے کو فیڈرل گورنمنٹ کے ساتھ

اٹھایا ہے امید ہے چک ہریام پل کا کام رمضان المبارک یا عید کے بعد شروع ہو

جائے گا اس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں وزیر قانون میاں عبدالوحید

جب بریڈفورڈ پہنچے تو زاہد مغل اور عتیق مغل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا

ظہرانے میں سابق لارڈ میئر بریڈ فورڈ راجہ غضنفر خالق ،سابق مشیر

حکومت آزادکشمیر وسیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی بریڈفورڈ چوہدری حق نواز

،،پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی نائب صدر ساجد قریشی ، بریڈ فورڈ پی پی

کے نائب صدر چوہدری بشارت حسین ، پیپلز پارٹی برطانیہ کشمیر افیرز ویسٹ

یارکشائر کے صدر آصف جدون ،برطانیہ کے معروف بزنس مین محمد وقاص

افضل قریشی ،معروف کاروباری شخصیت کامران اقبال مغل ،معروف سیاسی وسماجی

رہنما غلام فرید عوامی ، پیپلز یوتھ برطانیہ کے چیف آرگنائزر سردار عمران اظہر اور دیگر نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں