ضلع پونچھ میں تیز ہواوں اور بارش نےتباہی مچا دی، جھکڑ کے باعث کٸی چھتیں اڑ گٸیں 95

ضلع پونچھ میں تیز ہواوں اور بارش نےتباہی مچا دی، جھکڑ کے باعث کٸی چھتیں اڑ گٸیں

ضلع پونچھ میں تیز ہواوں اور بارش نےتباہی مچا دی، جھکڑ کے باعث کٸی چھتیں اڑ گٸیں

راولاکوٹ (بیورورپورٹ ) ضلع پونچھ بھر میں تیز ہواوں بارش اور جھکڑ چلنے

سے تباہی مچ گٸی طوفانی بارش برفباری اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا آندھی

طوفان اور جھکڑ کے باعث کٸی چھتیں اڑ گٸیں محنت کش شہری کا شلٹر اکھڑ

گیا ضلع پونچھ بھر میں أندھی طوفان ژالہ باری طوفانی بارش اور بالاٸی علاقوں

میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا ہے تیز ہواوں اور بارش نے تباہی مچادی ہے

بجلی کا طویل بریک ڈاون متعدد علاقے اندھیروں میں ڈوبے رہے کچے گھروں

کی چھتیں اڑ گٸی ہیں لینڈ سلاٸیڈنگ ہونے سے متعدد سڑکیں بند رہی ہیں نواحی

علاقہ کلر متیالمیرہ کے رہاٸشی عابد حسین کا رہاٸشی شلٹر اکھڑ گیا ہے متاثرہ

شہری عابد حسین کا خاندان فوری امداد کا منتظر ہے شلٹر اکھڑنے سے مکین

کھلے أسمان تلےآگٸے ہیں متاثرہ شہری عابد حسین کا کچھ عرصہ قبل گھر بھی

جل گیا تھا جو شلٹر میں رہاٸش پذیر تھا جس کے دوبچے بھی معذور ہیں جبکہ

پونچھ کے زیریں علاقوں میں طوفانی بارش اور بالاٸی علاقوں میں برف باری

رہی آندھی طوفان کے باعث ذراٸع مواصلات بری طرح متاثر ہوٸے ہیں بجلی

اور انٹر نیٹ سروس مکمل بند رہی ہے دوسری طرف بالاٸی علاقوں کا شہر

سے رابطہ منقطع رہا ہے ہوا کی شدت سے درخت جڑوں سے اکھڑ گٸے ہیں

ندی نالوں میں طغیانی أ چکی ہے گذشتہ روز سکولوں میں ہنگامی چھٹی رہی

ہے اور ایلمنٹری بورڈ نے پنجم اور ہشتم کے پرچے بھی ملتوی کر دیے تھے

موسم کی شدت کے باعث شہری گھروں میں محصور رہے اور محکمہ موسمیات

کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں تک موسم خراب رہنے کی پیشن گوٸی کی گٸی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں