وویمن یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر باغ کا بیسواں سینٹ اجلاس, صدارت بیرسٹر سلطان نے کی 138

وویمن یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر باغ کا بیسواں سینٹ اجلاس, صدارت بیرسٹر سلطان نے کی

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر آزاد جموں وکشمیرو چانسلر آزاد جموں وکشمیر

جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت وویمن یونیورسٹی آف

آزادجموں وکشمیر باغ کا بیسواں سینٹ اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد

میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سینٹ اجلاس میں وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی

آف آزاد جموں وکشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید، سیکرٹری صدارتی

امور محمد شاہد ایوب، سابق وائس چانسلر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی

پروفیسر ڈاکٹر صائمہ حمید، وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس

اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید، سابق

وائس چانسلر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمد، ڈین

فیکلٹی آف بیسک سائنسز یونیورسٹی آف واہ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ غضنفر، سیکرٹری

ہائیر ایجوکیشن ظہیر الدین قریشی، نمائندہ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن

پروفیسر ڈاکٹر غلام رضا بھٹی اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر

وویمن یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید نے سینٹ

ممبران کو یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس اور نصابی سرگرمیوں کے

حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

سینٹ اجلاس میں جامعہ باغ کے سالانہ بجٹ 2023-24کی منظوری دی گئی سینٹ کے

اس اجلاس میں تمام وویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ کے تمام

ملازمین کو پندرہ فیصد ڈسپیئرٹی ریڈکشن الاؤنس دئیے جانے کی منظوری بھی

دی گئی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر

یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کوئی بھی قوم اعلیٰ اور

معیاری تعلیم کے ذریعے ہی ترقی یافتہ اقوام کی صفوں میں شامل ہو سکتی ہے یہ

سب معیاری اور اعلیٰ تعلیم سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔ صدر آزادجموں وکشمیر و

چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ

آزادکشمیر میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے تمام جامعات کو اپنے نظام تعلیم میں

بہتری لانا ہو گی۔ صدر ریاست آزادجموں وکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹیز

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی آف آزادجموں

وکشمیر باغ اور یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے

لئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔ صدر ریاست آزادجموں وکشمیر و

چانسلر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یونیورسٹی

آف آزادجموں وکشمیر باغ کی انتظامیہ کو کوالٹی آف ایجوکیشن میں بہتری لانے کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں