اسلام اباد کے کامیاب غزہ مارچ میں خواتین کی بھرپور شرکت پر ڈاکٹر حمیرا طارق کا اظہار تشکر 42

اسلام اباد کے کامیاب غزہ مارچ میں خواتین کی بھرپور شرکت پر ڈاکٹر حمیرا طارق کا اظہار تشکر

اسلام اباد کے کامیاب غزہ مارچ میں خواتین کی بھرپور شرکت پر ڈاکٹر حمیرا طارق کا اظہار تشکر

اسلام اباد/لاہور (کشمیر ایکسپریس نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق

کی اپیل پر ملک بھر میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کا دن منایا گیا ۔

اس سلسلے میں اسلام آباد میں عظیم الشان یکجہتی غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا ۔

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق

نے غزہ مارچ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد کی شرکت پر اظہار تشکر کرتے

ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی قبلہ اول کی آزادی اور فلسطین میں سیز فائر تک

اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ ہماری ہر سرگرمی اہل غزہ کے نام ہے۔

بیت المقدس امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے مارچ کی

کامیابی میں اسلام آباد کے نظم و کارکنان کی انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا

اور عوام سے اپیل کی کہ فلسطین کی اخلاقی و مالی مدد اور اسرائیلی مصنوعات

کے بائیکاٹ کی مہم جاری رکھیں ۔رمضان المبارک میں اہل فلسطین کے رستے

زخموں کو نہ بھولیں۔ علاوہ ازیں مارچ میں عفت سجاد ڈپٹی سیکریٹری جنرل حلقہ

خواتین جماعت اسلامی پاکستان، ثمینہ احسان ناظمہ صوبہ شمالی پنجاب،

عائشہ سید سابق ممبر قومی اسمبلی، بلقیس سیف سابق ممبر قومی اسمبلی،

نائبین صوبہ شمالی پنجاب نزہت بھٹی،رقیہ،رخسانہ غضنفر،کوثر پروین ،

سابق سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین سینیٹر ڈاکٹر کوثر فردوس،نصرت ناہید ناظمہ اسلام آباد،

آنسہ اشفاق ناظمہ پنڈی، آمنہ مسعود جنجوعہ،حمیرا طیبہ صدر سیو غزہ

،زبیدہ خاتون رکن مرکزی شوری،ناظمات اضلاع شمالی پنجاب،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اہلیہ مہتاب سراج بھی شریک تھیں#

اسلام اباد کے کامیاب غزہ مارچ میں خواتین کی بھرپور شرکت پر ڈاکٹر حمیرا طارق کا اظہار تشکر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں