میونسپل کارپوریشن باغ کے زیر اہتمام رمضان سستا بازار کا افتتاح 41

میونسپل کارپوریشن باغ کے زیر اہتمام رمضان سستا بازار کا افتتاح

باغ (کشمیر ایکسپریس نیوز)میونسپل کارپوریشن باغ کے زیر اہتمام رمضان سستا بازار کا افتتاح کر دیا گیا،

افتتاحی تقریب میں میئر میونسپل کارپوریشن سردار عبدالقیوم بیگ،

ڈپٹی میئر سید افراز گردیزی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران عباسی، نقوی،

اے سی احمد سبحابی، مال افسر سید قمر عباس کاظمی، مجسٹریٹ سردار سرفراز بیگ،

بلدیاتی نمائندگان اشفاق شاہ، رشید طاہری کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رمضان سستا بازار کا افتتاح میئر میونسپل کارپوریشن سردار عبدالقیوم بیگ نے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو

سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے میونسپل کارپوریشن نے سستے

بازار کا قیام عمل میں لایا ہے یہاں پر سبزی فروٹ، اشیاء خورد ونوش بازار

سے کم قیمت پر دستیاب ہونگی، میونسپل کارپوریشن اور پرائس کنٹرول کمیٹی

کے نمائندے ہر روز یہاں پر ریٹس کی چیکنگ کریں گے اور کسی بھی چیز کا

ریٹ مقررہ ریٹ سے زائد ہونے پر اس شخص کے خلاف کاروائی ہو گی،

انہوں نے کہا کہ سستے آٹے سمیت ہر چیز ہماری کوشش ہے کہ یہاں پر مہیا کی

جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے، انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی

کے دور میں عوام کی سہولت کے لیے ہر وہ اقدام کریں گے جس سے عوام کو

ریلیف مل سکتا ہوں، میونسپل کارپوریشن محدود وسائل کے باوجود شہر کی

صفائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت میدان میں موجود ہے،

انہوں نے کہا کہ عوام سستے بازار کا ویزٹ کریں اور بازار سے کم ریٹس پر اشیاء

کی یہاں سے خریداری کریں، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بالخصوص ریٹس

اور معیار کی چیکنگ کو مزید سخت کریں گے اور عوام کو سستی، معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں