ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض نے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ 46

ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض نے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

میرپور (کشمیر ایکسپریس نیوز)ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض نے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

کیا،ایمرجنسی،میڈیکل اور چلڈرن وارڈ کا معائنہ، مریضوں کی شکایات سنی،

ڈاکٹرز کو پراپر میڈیکل لباس پہننے کی ہدایات،ایمرجنسی پارکنگ فیس فوری

طور پر ختم کرنے کے لیے ڈی ایم ایس کو ہدایات۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر

میرپور یاسر ریاض نے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور کا دورہ کیا۔ ہسپتال کی

ایمرجنسی،چلڈرن وارڈ اور میڈیکل وارڈ میں سٹاف کی حاضری چیک کی اور

مریضوں کی شکایات بھی سنی انھوں نے مریضوں کو بروقت طبی امداد کی

فراہمی کے لیے تمام اقدامات کی ہدایت کی انھوں نے عوامی شکایات پر ڈپٹی ایم ایس

ڈاکٹر ماجد الطاف کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی میں کسی بھی مریض سے فیس وصول نہ کی جاے اس کا آرڈر بھی جاری کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں