اسلام گڑھ کرکٹ لیگ کا فائنل میچ ٹاؤن ٹائیگر نے اپنے نام کر لیا، 41

اسلام گڑھ کرکٹ لیگ کا فائنل میچ ٹاؤن ٹائیگر نے اپنے نام کر لیا

اسلام گڑھ کرکٹ لیگ کا فائنل میچ ٹاؤن ٹائیگر نے اپنے نام کر لیا،ہار جیت کھیل کا حصہ،دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا،راجہ نعمان

اسلام گڑھ(نامہ نگار)اسلام گڑھ کرکٹ لیگ ٹکاری اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔

جس میں اسلام گڑھ کی مایہ ناز آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔فائنل میچ شمعون

کرکٹ کلب اور ٹاون ٹائیگر کے درمیان کھیلا گیا۔ شمعون کلب نے پہلے بیٹنگ کی

اور نبی خان کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ٹاون کی ٹیم کو 190 رنز کا

ٹارگٹ دیا۔شمعون کرکٹ کلب نے باولنگ کا شاندار آغاز کیا اور کپتان عماد طارق نے

اپنے پہلے ہی سپیل میں دو آوٹ کیے فائنل میچ میں عماد طارق،حاجی فہیم،

نبی خان،وقاص قدیر،حنظلہ ہارون،صدام خان،رضوان علی،توصیف،فرقان

،یاسر منشی اور سلاو دین عرف سلو خان نے حصہ لیا دونوں ٹیموں نے اچھے کھیل

کا مظاہرہ کیا اور ٹاون ٹائیگر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور فائنل اپنے نام کر لیا۔

مشمعون کرکٹ کلب کے اونر راجہ نعمان حسین اور ٹیم کوچ چوہدری شاہنواز تھے۔

کرکٹ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔اسلام گڑھ کرکٹ لیگ میں شمعون کرکٹ کلب اپنا

پہلا میچ ہارنے کے باوجود لیگ میں کم بیک کیا اور اپنے بقیہ سارے میچ جیت کر

فائنل کے لیے کوالیفاء کیا۔ یقیناً یہ ہی شاندار کامیابی ہے ہار جیت مقدر کی بات ہے

مگر مقابلہ کر کے ہار جانے میں کوء برائی نہیں یہ بھی کامیابی ہے شمعون کلب

کو حاجی عارف،چوہدری یوسف،اسامہ خالد،استاد تیمور،سہیل یوسف،

شرجیل اختر اور ریحان یوسف کی سپورٹ حاصل تھی،آخر میں کھلاڑیوں میں

انعامات تقسیم کیے گے۔ٹورنامنٹ کامیابی پر راجہ نعمان حسین نے انتظامیہ اور بلخصوص ناظم جاوید کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں