وزیر خوراک اکبر ابراہیم کا سیکرٹری خوراک سہیل اعظم کے ہمراہ نظامت خوراک کا دورہ 32

وزیر خوراک اکبر ابراہیم کا سیکرٹری خوراک سہیل اعظم کے ہمراہ نظامت خوراک کا دورہ

وزیر خوراک اکبر ابراہیم کا سیکرٹری خوراک سہیل اعظم کے ہمراہ نظامت خوراک کا دورہ

مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیر خوراک آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر

چوہدری اکبر ابراہیم نے سیکرٹری خوراک سہیل اعظم کے ہمراہ نظامت خوراک کا دورہ کیا۔

ناظم خوراک عبد الحمید کیانی نے محکمہ خوراک اور فوڈ اتھارٹی آزاد جموں وکشمیر

سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اس دوران محکمہ خوراک / فوڈ اتھارٹی آزاد کشمیر

کے جملہ آفیسران موجودتھے۔ وزیر خوراک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

عوام کو سبسڈ ائزڈ آٹا فراہم کیا جا رہا ہے رمضان المبارک میں غریبوں مستحقین

کومیعاری آٹا فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء کو مکمل چیک کیا جائے۔

آزادحکومت ریاست کی عوام کوکوالٹی اشیاء خوردونوش فراہم کرنا اولین ذمہ داری

ہے اس میں کوتاہی برتنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ نیز فوڈاتھارٹی کے حکام

کو ہدایت کی کہ وہ جملہ فوڈ بزنس آپر یٹر زکور جسٹر کریں اور اسکے بعد تفصیلی

پڑتال کے بعد انکے لائسنس کی اجرائیگی کی جائے اور ہر سطح پر اسکویقینی بنایا

جائے کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو معیاری اور محفوظ خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں