معاشرے میں عدل و انصاف کے نظام کے قیام کے قرآن کے نظام عدل کو قائم کرنا ہو گا،ثمینہ احسان 42

معاشرے میں عدل و انصاف کے نظام کے قیام کے قرآن کے نظام عدل کو قائم کرنا ہو گا،ثمینہ احسان

معاشرے میں عدل و انصاف کے نظام کے قیام کے قرآن کے نظام عدل کو قائم کرنا ہو گا،ثمینہ احسان

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) قران ہدایت کا وہ سرچشمہ ہے جو

ہمارے تمام مسائل کا حل ہے. یہ عظیم کتاب جس کے نزول کی ابتدا رمضان

کے عظیم مہینے میں ہوئی, ہمیں ایک عظیم الشان مشن دیتی ہے اور وہ مشن

اللہ کی زمین پر اس کا بنایا ہوا نظام نافذ کرنا ہے. ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی

حلقہ خواتین شمالی پنجاب کی ناظمہ ثمینہ احسان نے دورہ قران کے موقع پر کیا .

وہ عبداللہ ہسپتال لالہ موسی میں رمضان دورہ قران کی کلاس لے رہی ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ قران کا موضوع “انسان” ہے اور اس کا مرکزی مضمون ہمیں

ان نظاموں کے نقصانات اور نتائج سے آگاہ کرنا ہے جو انسانوں کے خود

ساختہ مفروضوں پر مبنی ہیں. معاشرے میں امن و انصاف قائم کرنے اور اس

دنیا کے نظام کو صحیح انداز میں چلانے کے لیے ہمیں یہاں وہی نظام نافذ کرنا ہوگا جو اس دنیا کے موجد کا بنایا ہوا نظام ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں