گردوں کے امرض سے بچاؤ کا عالمی دن، ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور ڈائیلاسز سنٹر میں آگاہی سمینار 38

گردوں کے امرض سے بچاؤ کا عالمی دن، ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور ڈائیلاسز سنٹر میں آگاہی سمینار

گردوں کے امرض سے بچاؤ کا عالمی دن، ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور ڈائیلاسز سنٹر میں آگاہی سمینار

میرپور(کشمیر ایکسپریس نیوز) گردوں کے امرض سے بچاؤ کے عالمی دن

کے موقع پر انجمن فلاح وبہبود کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور

ڈائیلاسز سنٹر میں آگاہی سمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

ڈاکٹر فدا حسین راجہ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹرعامرعزیز، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عامرہ بتول،

برطانوی ڈاکٹر نذیر کامریڈ نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی یوم گردہ

دنیا میں ہر سال مارچ کی دوسری جمعرات کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد

گردے کے امراض کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے.شرکاء کا کہنا تھاکہ

دنیا کے اکثر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی مریض گردے کی تکلیف سے

بر وقت آگاہ نہیں ہوتے جس سے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ گردوں کو صحت

مند رکھنے کے لئے بلڈ پریشر چیک کروانا، سگریٹ نوشی نہ کرنا، جسمانی

سرگرمیوں میں اضافہ اور وزن میں کمی فائدہ مند ہے جبکہ کم نمک والی خوراک بھی مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔

میرپور سمیت آزادکشمیربھر میں ہزاروں افراد آلودہ پانی،مضر صحت

مشرو بات، کم پانی پینے اور صفائی ستھرائی کے فقدان کے باعث گردوں کے

پیچیدہ مرض کا شکار ہورہے ہیں۔ صدر انجمن فلاح ڈاکٹر طاہر محمود کاکہنا تھا

میرپور آزادکشمیر میں گردوں کے امراض کا علاج اور ڈائیلسزکی سہولت

کیلئے 27 مشینوں کے ذریعے روزانہ 116 مریضوں کے فری ڈائلیسس کیے جا رہے

ہیں جن پر سالانہ تقریبا سات سے اٹھ کروڑ روپے اخراجا ت آتے ہیں۔مخیر حضرات

گردوں کے امراض مریضوں کے علاج معالجہ میں معاونت کریں تاکہ فری ڈائلیسز کا سلسلہ متاثر نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں