رمضان المبارک اللہ کی قربت، جنت کی طلب اور جہنم سے دوری کا مہینہ ہے،ڈاکٹر حمیرا طارق 43

رمضان المبارک اللہ کی قربت، جنت کی طلب اور جہنم سے دوری کا مہینہ ہے،ڈاکٹر حمیرا طارق

رمضان المبارک اللہ کی قربت، جنت کی طلب اور جہنم سے دوری کا مہینہ ہے،ڈاکٹر حمیرا طارق

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) قرآن سرچشمہ ہدایت اور رمضان المبارک قرآن

سے مضبوط تعلق کا مہینہ ہے۔ نیت ،ارادہ اور عزم قرآن سے ہدایت لینے کی بنیاد ہے ۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے

دورہ قرآن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ رمضان

اللہ کی قربت، جنت کی طلب اور جہنم سے دوری کا مہینہ ہے
انہوں نے مذید کہا کہ

ہم دنیاوی فائدوں پر خوشی مناتے ہیں ۔ اللہ تعالی رمضان کے ذریعے بندے کی

نفسیاتی تربیت کر تے ہیں کہ وہ قرآن سمجھنے میں خوشی محسوس کرے۔

دور دجل میں حق اور ناحق میں فرق مشکل یے۔ صرف قرآن ہی خالص رہنمائی کا سرچشمہ ہے-

ڈاکٹر حمیرا طارق نے مذید کہا کہ رمضان المبارک ہمیں درس دیتا ہے کہ پریشان امت

مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے طاغوتی طاقتوں کے مقابلے میں متحد ہو جائیں –

آج اہل غزہ عالم اسلام کو مدد کے لیے پکار رہے ہیں- اور مسجد اقصی لبیک کی

صدا کی منتظر ہے- مسلمان حکمران متحد ہو کر اہل فلسطین کے دکھوں کا

مداوا کر سکتے ہیں۔یاد رہے ڈاکٹر حمیرا طارق کا دورہ قران بیسویں روزے تک جاری رہے گا –

علاوہ ازیں حسب روایت حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام

رمضان المبارک میں ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں ہزاروں مقامات پر دورہ

قرآن کریم کا سلسلہ جاری ہے ۔قرآن انسٹیٹیوٹ کے ملک بھر میں موجود تمام کیمپسز

میں بھی دورہ قرآن کا اہتمام کیا گیا ہے، نیٹ صارفین کے لیے آن لائن دورہ قرآن

کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے گھروں میں موجود خواتین استفادہ کررہی ہیں

رمضان المبارک اللہ کی قربت، جنت کی طلب اور جہنم سے دوری کا مہینہ ہے،ڈاکٹر حمیرا طارق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں